مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے وحشیانہ جرائم سے تنگ آکر محفوظ علاقوں کی تلاش میں ملک چھوڑنے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کےنتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پناہ گزینوں کی کشتی یونان کی جانب رواں دواں تھی کہ ترکی کی بندرگاہ کیناکیل کے قریب ایک بحری جہاز سے ٹکراگئی، کشتی میں 46 افراد سوار تھے جس میں سے 20 کو بچالیا گیا جب کہ 13 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اسلامی ممالک میں داعش کی طرف بدامنی پھیلانے کی وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں مسلمان یورپ کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق داعش کو امریکہ ، سعودی عرب اور بعض یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1858288
آپ کا تبصرہ